مریدکے ،دیرینہ دشمنی اورنامعلوم افراد کی اندھادھندفائرنگ سے بٹ برادری کے سربراہ سمیت دوافراد کو قتل ،بٹ برادری کے سینکڑوں افرادکالاش جی ٹی روڈ پر رکھ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا

بدھ 15 جنوری 2014 22:14

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) مریدکے میں دیرینہ دشمنی اورنامعلوم افراد کی اندھادھندفائرنگ سے بٹ برادری کے سربراہ سمیت دوافراد کو قتل کر دیا گیا ،بٹ برادری کے سینکڑوں افرادنے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے شہرکی آبادی حدوکے میں شیرانوالہ چوک کے قریب نامعلوم افرادکی اندھادھندفائرنگ سے بٹ برادری کاسربراہ اورتین بھائیوں سمیت آٹھ افرادکے قتلوں کامدعی محمودبٹ جاں بحق ہوگیاجبکہ حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے اسی طرح ٹینکی والابازارکے قریب نامعلوم افرادنے اندھادھندفائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے کارکن محمدعمران کو گھرکی دہلیزپر قتل کردیااورفرارہوگئے مقتول محمدعمران کابھائی بھی چندماہ قبل نامعلوم افرادکے ہاتھوں قتل ہوگیاتھا ۔

(جاری ہے)

بٹ برادری کے سربراہ محمودبٹ کے قتل کی اطلاع شہرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی حدوکے کے تمام بازارخوف کی وجہ سے بندہوگئے جبکہ مقتول محمودبٹ کے ورثاء لاش اٹھاکر بنگلہ پلی جی ٹی روڈپرلے آئے اورپولیس کیخلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹائرجلاکر اورنعش سڑک کے درمیان رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیااورسینہ کوبی کرتے رہے ۔مقتول کی بہن اوربیٹے نے صحافیوں کو بتایاکہ انکے گھرکے گیارہ افرادقتل ہوچکے ہیں مگرپولیس نے دوملزموں کو پکڑکر ایک اہم شخصیت کی سفارش پر اوررشوت لیکر چھوڑدیاآج انکے گھرکاسربراہ بھی قتل کردیاگیاجب تک وزیراعلیٰ پنجاب مریدکے نہیں آئیں گے وہ سڑک کو نہیں کھولیں گے۔

مظاہرین کااحتجاج پانچ گھنٹے تک جاری رہا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ رہیں۔واضح رہے کہ مریدکے کی آبادی حدوکی کرتوکھوڑی ملیاں پورکلاں سمیت کئی علاقے ایسے ہیں جہاں خاندانوں کے خاندان دشمنیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔