خدشہ ہے چوہدری نثار وزیراعظم کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیلئے سوپنی جانے والی تلوار کہیں اور نا چلا دیں ،خورشید شاہ ،سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ،امید ہے طبیعت ٹھیک ہونے پر کمانڈو عدالت ضرور جائیں گے ، نواز شریف پارلیمنٹ آئیں اپوزیشن انہیں کچھ نہیں کہے گی ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 جنوری 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خدشہ ہے چوہدری نثار علی خان وزیراعظم کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیلئے سوپنی جانے والی تلوار کہیں اور نا چلا دیں ،سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ،امید ہے طبیعت ٹھیک ہونے پر کمانڈو عدالت ضرور جائیں گے ، نواز شریف پارلیمنٹ آئیں اپوزیشن انہیں کچھ نہیں کہے گی۔

بدھ کو یہاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ طابان سے مذاکرات کے لئے اپوزیشن نے حکومت کی بھرپور حمایت کی تاہم وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کے لئے جو تلوار چوہدری نثار کو سونپی ہے خدشہ ہے کہ وہ کہیں اور نا چلا دیں، چوہدری نثار کی زبان میں شائستگی نہیں وہ اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں تاہم ان کی بچکانہ باتیں افسوسناک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا اور امید ہے طبیعت ٹھیک ہونے پر کمانڈو عدالت ضرور جائیں گے۔سید خورشید شاہ نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کے قیام کے حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں فوجی چھاوٴنی کا قیام احسن اقدام ہے اور اپوزیشن اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے،اپوزیشن نے ہر معاملے پر وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کئے، نواز شریف پارلیمنٹ آئیں اپوزیشن انہیں کچھ نہیں کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل مردم شماری کرائے اس سلسلے میں وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ۔