چوہدری اسلم کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کی تبادلوں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:56:14 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:49:29 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:49:29 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:49:29 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:48:03 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:48:03 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:47:02 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:47:02 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:45:49 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:44:38 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 20:44:38
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

چوہدری اسلم کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کی تبادلوں اور رینجرز کے اعلیٰ افسران کی ناراضگی کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے،الطا ف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ان اخباری اطلاعات پر اپنی تشویش اظہار کیا ہے جو ذرئع ابلاغ میں شائع و نشر ہورہی ہیں کہ حکومت سندھ نے پو لیس میں بڑے پیمانے پر جو تبدیلیاں کی ہیں اس پر حکومت سندھ اور رینجرز اور رینجرز کے ڈی جی میجر جرنل رضوان اختر کے مابین سخت قسم کی غلط فہمیوں اور نا چاکیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد بعض قومی اخبارات میں یہ خبریں بھی شائع ہوئی تھیں کہ چوہدری اسلم کا قتل بعض اداروں کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چوہدری اسلم اور ان کے دیگرساتھیوں کی شہادت اور زخمی ہونیوالوں کی تحقیقات حکومت سندھ اور رینجرز مل کر بھر پور طریقے سے کرتے تاکہ چوہدری اسلم کے قتل کی اصل وجوہات اوراس کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کو پکڑ کر انہیں گرفتار کیا جاتا۔

الطاف حسین نے کہاکہ چوہدری اسلم کی شہادت کے پیچھے دہشت گردوں سمیت اگر اندرونی ہاتھ بھی کارفرما تھے تو انکو بھی بے نقاب کیا جاتا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ چوہدری اسلم اوردیگر پولیس والوں کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کی تبادلوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/01/2014 - 20:48:03 :وقت اشاعت