کراچی، لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 2ملزمان مارے گئے

بدھ 15 جنوری 2014 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میمن سوسائٹی میں رینجرز اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں موٹر مکینک کی دکان پر کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔لیاری میمن سوسائٹی میں دو گروپوں میں تصادم کا سلسلہ جاری تھا کہ رینجرز علاقے میں پہنچ گئی، جس کے بعد جرائم پیشہ افراد اور رینجرز میں مقابلہ ہوا، مقابلے میں دانش قریشی اور زوہیب چیچو نامی ملزمان مارے گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

گولیمار فردوس کالونی میں نامعلوم افراد نے موٹر مکینک کی دکان پر کریکر حملہ کیا، جس سے ایک زخمی ہو گیا۔فیروز آباد تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم سے مسروقہ سامان اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزم کی گرفتاری پر کراچی پولیس چیف شاہد حیات کی جانب سے پولیس ٹیم کیلئے دو ہزار روپے انعام کا اعلان کیاگیا ہے۔ نیوکراچی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ادھر اورنگی ٹان نوری بنگش گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :