الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کی انتخابی فہرستیں غیر منجمد کر دیں ،تقرر اور تبادلوں پر عائد پابندی بھی ختم

بدھ 15 جنوری 2014 20:43

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کی انتخابی فہرستیں غیر منجمد کر دیں جبکہ دونوں صوبوں میں تقرر اور تبادلوں پر عائد پابندی بھی ہٹا لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابی فہرستیں غیر منجمد ہونے کے بعد پنجاب اور سندھ میں نئے ووٹ کا اندراج کرایا جا سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں میں تقرر اور تبادلوں پر عائد پابندی بھی ہٹا لی گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔