آصف زرداری کی ہدایت پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اعتزاز حسن کے گاؤں جا کر والد سے تعزیت کی، شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، 10 لاکھ روپے بھی پیش کئے
بدھ 15 جنوری 2014 20:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے گاؤں جا کر ان کے والد سے تعزیت کی اور شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق صدر کی جانب سے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے والد کو 10 لاکھ روپے بھی پیش کئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل انجینئر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے خاندان کو سابق صدر زرداری کی جانب سے دلی افسوس کا اظہار بھی کیا اور ان کی بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اعتزاز حسن نے رضاکارانہ طور پر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااور اس طرح انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف ایک مضبوط سیاسی بیان بھی دیا اور کچھ پارٹیوں کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف قومی بیان کو کمزور کرنے کی کوششوں کو رد کر دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.