وزیر تعلیم سندھ نے نواب شاہ ٹریفک حادثے میں طالب علموں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،حادثے میں فوت ہونے والے اسکول کے بچوں کے ورثاء کی ہر ممکن امداد کی جائے گی،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ،نثار احمد کھوڑو

بدھ 15 جنوری 2014 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے قاضی احمد لنک روڈ نوابشاہ میں ڈمپراور اسکول وین کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اسکول کے بچوں کے واقعے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔اورواقعے کے متعلق ایس ایس پی اور ڈی سی نوابشاہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ حادثے میں فوت ہونے والے اسکول کے بچوں کے ورثاء کی ہر ممکن امداد کی جائے گی اور حادثے کے ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔انھوں نے اسپتال انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کو زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات کی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر حادثے کے زخمیوں کو علاج کیلیئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زخمیوں کے لیئے خون کا عطیہ دیں انھوں نے کہا کہ حادثے کے فوت ہونے والے بچوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :