اسلحہ سکینڈل، سابق آئی جی ملک نوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور بھیج دیاگیا

بدھ 15 جنوری 2014 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) پشاور کی احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل میں گرفتار ہونیوالے سابق آئی جی ملک نوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور بھیج دیا سابق آئی جی پی ملک نوید کو سخت سیکورٹی میں بدھ کے روز احتساب عدالت کے جج ولایت علی گنڈا پورکے سامنے پیش کیا گیا نیب کے وکلاء نے 56روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد مزید 14 دن کی ریمانڈ کی درخواست دی اور کہا کہ اس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور سابق آئی جی پی ملک نوید نے 8کروڑ روپے کی رضاکارانہ واپسی کیلئے درخواست دی ہے جس کی منظوری چیئرمین نیب کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی دیگی اس لئے انہیں مزید چودہ رووزہ ریمانڈ دی جائے تاہم احتساب جج ولایت علی گنڈا پور نے نیب کے وکلاء کی درخواست مسترد کردیا اور اسے چودہ روزہ ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاوربھیج دیا ، عدالت پیشی کے موقع پر سابق آئی جی ملک نوید کو بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا گیا تاہم بدھ کے روز احتساب عدالت نے میڈیا سمیت ملک نوید کے بیٹے اور رشتہ داروں کو بھی عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی- اسی کیس میں گرفتار ہونیوالے نیاز علی شاہ دو کروڑ روپے دینے کے بعد بری ہو چکے ہیں جبکہ ایک ملزم جو کہ سابق وزیراعلی کے رشتہ دار ہیں چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں-جنہیں 21 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :