وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر سندھ سے ملاقات ،اقتصادی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل، عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر مزید کام کرنا ہوگا،دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں گفتگو

بدھ 15 جنوری 2014 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈکٹر عشرت العبا د خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اقتصادی امور سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ وفاق کے تعاون سے جاری تمام منصوبوں پر فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکو مت صوبے اور شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اس ضمن میں صوبائی حکومت سے مل کر دیگر نئے منصوبوں پر بھی بات چیت جاری ہے ۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر مزید کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کی کہ صوبے اور شہر میں وفاقی حکومت کے تعاون سے سرکلر ریلوے ، ماس ٹرانزٹ اور لیاری ایکسپریس وے سمیت دیگر میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا جن تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے اور شہر میں وفاقی حکومت کا مختلف منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہے لیکن میگا پروجیکٹس پر وفاقی حکومت کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :