کراچی، ایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کی تفتیش سی آئی ئی ڈی پولیس کو منتقل کر دی گئی

بدھ 15 جنوری 2014 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) بم دھماکے میں شہیدہونے والے ایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کی تفتیش سی آئی ئی ڈی پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور 2 ساتھیوں پر خود کش حملہ کی تفتیش انویسٹی گیشن پولیس سے سی آئی ڈی پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے، ڈی آئی جی سی آئی ڈی تفتیش کے لئے محکمہ سے کسی افسر کا انتخاب کریں گے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے باعث سی آئی ڈی کو منتقل کیا گیا ہے، حکام کے مطابق ایس پی چوہدری اسلم سی آئی ڈی میں تعینات تھے اس لئے سی آئی ڈی ہی کیس کی بہتر انداز میں تحقیقات کر سکتی ہے۔