بورڈ کے امتحانات میں کاپی کلچر کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،نثار احمد کھوڑو ، اب سندھ بھر میں کاپی کلچر کا دھبہ برداشت نہیں کریں گے،امتحانات کی نگرانی خود کروں گا ،سینئر وزیر تعلیم سندھ
بدھ 15 جنوری 2014 20:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سندھ کے سینئر و صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں بورڈ کے امتحانات میں کاپی کلچر کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، طالب علم امتحانات کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کریں۔ بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات میں کاپی کلچر تعلیم کو تباہ کر رہا ہے ہمیں نوجوان نسل کا مستقبل عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سندھ بھر میں کاپی کلچر کا دھبہ برداشت نہیں کریں گے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ امتحانات کی نگرانی خود کروں گا جس سینٹر پر کاپی کی اطلاع ملی وہاں کے عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی کاپی کلچر کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔(جاری ہے)
نثار کھوڑو نے کہا کہ اساتذہ اسکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، محکمہ تعلیم سندھ کسی بھی اسکول میں اساتذہ کی غیر حاضری کو برداشت نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اساتذہ معاشرے کا معتبر پیشہ اختیار کئے ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی اور دل سے توجہ دیں تاکہ ہم اپنے اچھے معاشرے اور تعلیم یافتہ ملکوں میں شمار ہوسکیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.