پولیس تبادلے چوہدری اسلم کے قتل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،الطاف حسین

بدھ 15 جنوری 2014 16:36

پولیس تبادلے چوہدری اسلم کے قتل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی پولیس میں کئے جانے والے تبادلے چوہدری اسلم قتل کیس سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔ آرمی چیف سندھ حکومت اور رینجرز حکام کے مابین چپقلش کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے ان اخباری اطلاعات پر تشویش کااظہار کیا جن کے مطابق حکومت سندھ نے پو لیس میں بڑے پیمانے پر جو تبدیلیاں کی ہیں اس پر حکومت سندھ اوررینجرز حکام کے مابین غلط فہمیوں اور نا چاقیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کا قتل بعض اداروں کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چوہدری اسلم اور ان کے دیگرساتھیوں کی شہادت اور زخمی ہونیوالوں کی تحقیقات حکومت سندھ اور رینجرز مل کر بھر پور طریقے سے کرتے تاکہ چوہدری اسلم کے قتل کی اصل وجوہات اوراس کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کو پکڑ کر انہیں گرفتار کیا جاتا۔