نوجوان نسل کو صحت اور تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیساتھ شخصیت میں اعتماد ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/01/2014 - 16:14:14 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 16:14:14 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 16:01:11 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:35:31 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:35:31 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:34:51 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:34:51 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:34:51 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:32:23 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:31:29 وقت اشاعت: 15/01/2014 - 15:31:29
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

نوجوان نسل کو صحت اور تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیساتھ شخصیت میں اعتماد اور کردار کے جوہر پید اکرنا ہونگے ، سردار ایاز صادق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوجوانوں کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان نسل کو صحت اور تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت میں اعتماد اور کردار کے جوہر پید اکرنا ہوں گے اورانہیں بہترین رہنمائی فراہم کرنا ہوگی۔ سویٹ ہوم، ایچ ایٹ میں منعقدہ عید میلاد النبی ﷺ تقریب کے موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور رحمتوں کے علم بردار ہیں۔

یہ ان کے مقدس کردار کی طاقت اور ان کی تعلیمات کی خود مثالی ہی تھی جنہوں نے نہ صرف لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو بدل کر رکھ دیا بلکہ مخالفین اسلام کی روشنی سے منور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بہترین انسان اور اچھا شہری بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیم کی سہولت اور اخلاقی اقدار کو بڑھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امن ، روادری ، اخلاص اور صفائی ہمارے مذہب کے بنیادی جزوہیں اور اسلامی تعلیمات پر زندگی بسر کرتے ہوئے ہم کسی بھی بڑی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ ایسے اداروں کا نہ صرف دورہ کریں بلکہ ان کی کفالت میں بھی ہاتھ بٹائیں۔

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/01/2014 - 15:34:51 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان