پشاور ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ، دو افراد جاں بحق ، حملہ آور فرار ہوگیا

بدھ 15 جنوری 2014 15:34

پشاور/مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑی پورہ میں پشاور کے تاجر کے گھر میں نامعلوم افراد گھس آئے جنہوں نے کچھ دیر پوچھ گچھ کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کے مالک سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

دونوں نامعلوم حملہ آور قتل کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ تفتیش شروع کردی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ادھر مردان کے علاقے پارہوتی میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا‘ زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پارہوتی میں دو گروپوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی جس کے باعث معمولی تلخ کلامی پر دو طرفہ فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی-