ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ناگزیز ہو چکا ہے‘ یاسر گیلانی
بدھ 15 جنوری 2014 15:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ناگزیز ہو چکا ہے‘ حکمرانوں کو امر یکہ سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کر نا ہوں گے‘ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کا قوم سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا‘ حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔
انکی پا لیسی ملک نہیں اقتدار بچانا ہے‘ ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے‘ تحریک انصاف تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کے سطح کے تعلقات چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-7 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف کو امریکہ سمیت کسی کی ناراضگی کا خوف نہیں ہم ملک اور عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کیلئے ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک کی ترقی وخوشحالی اور امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.