نوشہرہ ، چار افراد کی لاشیں بر آمد ، علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

بدھ 15 جنوری 2014 14:08

نوشہر ہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پشاور کے ضلع نوشہرہ میں چارافراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نوشہرہ میں امان گڑھ کے قریب دریا کنارے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں فوری طور پر جاں بحق افرادکی شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :