سرساوہ پولیس چوکی نے پڑتال منشیات و اسلحہ مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے بارہ بوتل شراب بیس گرام ہیروئن بر آمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے

بدھ 15 جنوری 2014 14:05

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) سرساوہ پولیس چوکی نے پڑتال منشیات و اسلحہ مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے بارہ بوتل شراب بیس گرام ہیروئن بر آمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس چوکی افسر عامر فاروق نے چوکی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد حسین ولد فرمان علی ، طاہر ولد تصدق ساکن پنجیڑہ سے دوران تلاشی بارہ بوتل شراب اعلیٰ کوالٹی اور بیس گرام ہیروئن بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف 3/4منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :