جشن عید میلاد النبی کے مو قع پر ٹریفک کے فول انتظامات کو یقینی بنانے پر وارڈنز کو شاباش، تعاون کرنے پر شہریوں کے مشکور ہیں‘ سی ٹی او لاہور

بدھ 15 جنوری 2014 14:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہاکہ مشعل بردارجلوسبسلسلہ عید میلادالنبی(13جنوری) اورجشن عیدمیلاد النبی (12ربیع اول) کے موقع پرشہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے جامع ٹریفک پلان مر تب کیا گیا ہے تاکہ ریلی اور جشن عید میلادلنبی کے موقع پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائے ۔

اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر کی نگرانی میں ڈویژنل افسران کے ہمراہ مجموعی طور پر9ڈی ایس پیز،29انسپکٹرزاور 2283ٹریفک وارڈنزنے فرائض سرانجام دیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر جلوسوں کے روٹس کو خود چیک کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ مشعل بردار جلوس اور عید میلاد النبی کے موقع پر کالے شیشوں والی گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز نے احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دینے کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث اشیاء پربھی کڑی نظررکھی۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک ہیلپ لائن042-1915پر شہریوں کی راہنمائی کی جاتی رہی جبکہ سٹی ٹریفک ریڈیوراستہFM88.6 سے شہریوں کوروڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا۔عیدکے موقع پر ٹریفک کے بہترین انتظامات پر ٹریفک وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں جبکہ ٹریفک پلان کو یقینی بنانے میں تعاون کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مشکور ہے۔

متعلقہ عنوان :