چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی پولیس کو منتقل

بدھ 15 جنوری 2014 13:41

چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی پولیس کو منتقل

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) بم دھماکے میں شہیدہونےوالےایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کی تفتیش سی آئی ڈی پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور 2 ساتھیوں پر خود کش حملہ کی تفتیش انویسٹی گیشن پولیس سے سی آئی ڈی پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے، ڈی آئی جی سی آئی ڈی تفتیش کے لئے محکمہ سے کسی افسر کا انتخاب کریں گے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے باعث سی آئی ڈی کو منتقل کیا گیا ہے، حکام کے مطابق ایس پی چوہدری اسلم سی آئی ڈی میں تعینات تھے اس لئے سی آئی ڈی ہی کیس کی بہتر انداز میں تحقیقات کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :