وزیراعظم نے چیئرمین پی آئی اے کے بھیجے گئے تینوں نام مسترد کریئے

بدھ 15 جنوری 2014 13:25

وزیراعظم نے چیئرمین پی آئی اے کے بھیجے گئے تینوں نام مسترد کریئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وزیراعظم میاں نوازشریف نے چیئرمین پی آئی اے کے لئے بھجوائے گئے تینوں نام مسترد کردیئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم کو چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی کیلئے اعلی اختیاراتی کمیشن نے تین نام بھجوائے تھے،بھجوائے گئے ناموں میں کینیڈین شہری کم شارپے پہلے،ارشد خان دوسرے اوربرطانوی شہریت کے حامل منوروقاص کو فہرست میں تیسرے نمبرپررکھا گیا تھا،ذرائع کے مطابق منوروقاص گورنرپنجاب چوہدری سرورکے قریبی عزیز ہیں،وزیراعظم نے تینوں امیدواروں سے انٹرویولینے کے بعد انہیں ناموزوں قراردیدیاہے،ذرائع کا کہنا ہے تینوں امیدواروں کا ایوی ایشن انڈسٹری میں تجربہ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :