کولیشن سپورٹ فنڈ ، پاکستان کو 38 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

بدھ 15 جنوری 2014 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں آئندہ ہفتے 38 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق امریکہ سے سی ایس ایف کی قسط 22 جنوری تک ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال سی ایس ایف کی مد میں 1 ارب 15 کروڑ ڈالر کے بقایات ملیں گے۔ زرائع کے مطابق اکتوبر 2013 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 32 کروڑ ڈالر ملے تھے جبکہ گزشتہ 14 ماہ کے مجموعی واجبات ڈیڑھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :