ایس ای سی پی نے چھ ارب کے رٹیل سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 15 جنوری 2014 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے ملک میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پہلی بارا سٹاک مارکیٹ کے ذریعے رٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ، اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چھ ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈزجاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کے ای ایس چی کے سکوک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کئے جائیں گے، ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں اسلامی سکوک فروخت کے لئے پیش کئے جانے سے نہ صرف عام سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :