اینڈی مرے، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، ایومی مروتا، اولویا روجوسکا، مرینا راکووچ، میڈلینا ریبریکوا، کرن کنیپ اور گربائن بلانکو آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 15 جنوری 2014 13:18

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)عالمی ٹینس سٹار اینڈی مرے، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، ایومی مروتا، اولویا روجوسکا، مرینا راکووچ، میڈلینا ریبریکوا، کرن کنیپ اور گربائن بلانکو آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے عالمی نمبر چار اینڈی مرے نے جاپان کے گو سوڈا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-1 ، 6-1 اور 6-3 رہا۔

ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے امریکا کے رائن ولیمز کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-3 ، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ حاصل کی۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں جاپان کی ایومی مروتا نے یوکرین کی نادیہ کچینوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ آسٹریلیا کی اولویا روجوسکا نے کولمبیا کی ماریانہ مرینو کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی مرینا راکووچ نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ جمہوریہ سلاواک کی میڈلینا ریبریکوا نے جرمنی کی آندریا پیٹکووچ کو 2-0 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اٹلی کی کرن کنیپ نے ارجنٹائن کی پلوا جبکہ اسپین کی گربائن بلانکو نے ایسٹونیا کی کایا کنیپی کو ہرا کر پہلا مرحلہ عبور کرلیا ۔