سابق ٹیسٹ کرکٹر وارن لیز کو کیٹرینہ کینان کی جگہ نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کر دیا گیا

بدھ 15 جنوری 2014 13:17

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر وارن لیز کو کیٹرینہ کینان کی جگہ نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 61 سالہ وران لیز کی ڈھائی ماہ کے لئے خدمات حاصل کی ہیں، وہ 30 اپریل تک ویمنز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ اسی دوران مستقل کوچ کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ وارن لیز 1976 سے 1983 تک نیوزی لینڈ کی جانب سے 21 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔واضح رہے کہ کیٹرینہ کینان نے نجی مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :