پاکستان اور سری لنکا مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا

بدھ 15 جنوری 2014 13:16

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں سبقت حاصل کی۔ یہ دونوں ٹیموں کے مابین 46 واں ٹیسٹ ہوگا، اب تک کھیلے گئے 45 ٹیسٹ میچز میں پاکستان 16 اور سری لنکا 11 مرتبہ فتحیاب رہا اور 18 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :