پی سی اے پی ایچ نے دوستانہ میچ میں شالیمار کلب کو 29 رنز سے ہرا دیا
بدھ 15 جنوری 2014 13:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پی سی اے پی ایچ نے دوستانہ میچ میں شالیمار کلب کو 29 رنز سے ہرا دیا۔ جی نائن کرکٹ کلب اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پی سی اے پی ایچ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ محمد بلال 43 اور کاشف نواز 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
(جاری ہے)
شالیمار کلب کی جانب سے راجہ طاہر نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
شالیمار کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 33 اوورز میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کنول نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ پی سی اے پی ایچ کی جانب سے محمد زبیر اور سجاد حسین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ پی سی اے پی ایچ کے چیئرمین عباس ہاشمی اور راولپنڈی کے کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.