مارچ سے تمام سرکاری سکولوں میں نرسری سے یکساں نصاب تعلیم کا آغاز ہو جائے گا،اسد ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 13/01/2014 - 22:32:16 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 22:29:19 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 22:05:01 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 22:02:08 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 21:48:49 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 21:09:57 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 20:47:19 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:56:24 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:56:24 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:47:49 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:06:03
- مزید خبریں

پشاور

مارچ سے تمام سرکاری سکولوں میں نرسری سے یکساں نصاب تعلیم کا آغاز ہو جائے گا،اسد قیصر،معاشرے میں استاد کا ایک اہم کر دار ہے ، صحت مند معاشرے کے فروغ کے لئے دو سو کنال اراضی پر بیس کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، طالب علم کل کا مستقبل ہے،محکمہ تعلیم میں سفارش کرنے والوں کی بات نہ مانی جائے،سپیکرصوبائی اسمبلی کاتقریب سے خطاب

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء)سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نرسری سے یکساں نصاب تعلیم کا آغاز ہو جائیگا۔ اور یہ تحریک انصاف حکومت کی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھنڈ کوئی ضلع صوابی میں سرکاری تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام کھیلوں کے سالانہ مقابلوں کے تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کڈی کے طلباء نے ملٹری سکاؤٹ ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ یار حسین نے جمناسٹک ، گورنمنٹ ہائی سکول چھوٹا لاہور نے پی ٹی اور گورنمنٹ ہائی سکول صوابی نے رسہ کشی کے مظاہرے کئے۔سپیکر اسد قیصر نے ان مقابلوں میں پوزیشن حاصل کر نے والوں چاروں ٹیموں کے لئے دس دس ہزار روپے دینے جب کہ انتظامیہ کے لئے چالیس ہزار روپے ، نعت اور نغمہ پیش کر نے والے طلباؤں کے لئے پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ای ڈی او صوابی محکمہ تعلیم کے دفاتر میں بے جا مداخلت کر نے والوں کے ساتھ تعاون نہ کریں اور سفارش کرنے والوں کی بات ہر گز نہ مانیں انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق بھی اساتذہ سے ہے اور عرصہ بیس سال سے وہ ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ چلے آرہے ہیں۔

معاشرے میں استاد کا ایک اہم کر دار ہے ۔موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے سے ایک ایسی پالیسی اور پیکیج لا رہی ہے جس میں اساتذہ موجودہ گریڈ کی بجائے اچھے گریڈ اور اس مقام اور معیار تک پہنچ جائے گا کہ معاشرے میں انجینئر ، ڈاکٹر یا اور اعلیٰ افسر بنانے کی بجائے تعلیم یافتہ نوجوان استاد بننے کا سوچ کرینگے۔ آج کا طالب علم کل کا مستقبل ہے ۔اگر تعلیمی اداروں میں سبق پڑھنے والے بچوں نے محنت اور جدوجہد کی تو وہ کل اس ملک کا صدر ، وزیر اعظم ، گورنر ، وزیر اعلی ٰ ، وزیر یا سپیکر بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول ہنگو کے طالب علم اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کر تاہوں انہوں نے کرنل شیر خان شہید جیسے سپوت کا کر دار ادا کیاایسے نوجوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں آج صوبے کا سپیکر ہوں تو یہ ٹاٹ سکول میں سبق پڑھنے کی وجہ سے ہوں ۔ لہٰذا سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر نے والے بچے یہ نہ سوچیں کہ وہ ٹاٹ سکولوں میں سبق پڑھتے ہیں کیونکہ ان اداروں سے فارغ ہونے والے بچے ملک کا مستقبل ہے اور ان سے اہم لوگ بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مارچ تک صوبے کے سرکاری

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/01/2014 - 22:32:16 :وقت اشاعت