خیبر پختون خوا حکومت کا شہید طالب علم کے ورثا کیلئے 50 لاکھ روپے امداد اور گورنمنٹ سکول اعتزازحسن کے نام سے منسوب کر نے کا اعلان،سابق صدر زرداری کی طرف سے ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نیاعتزاز حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھول چڑھائے گئے

پیر 13 جنوری 2014 22:05

ہنگو/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے ہنگو کے شہید طالب علم کے ورثا کیلئے 50 لاکھ روپے امداد اور گورنمنٹ اسکول اعتزازحسن کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ۔ پیر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ، وزیراعلی کے مشیرامجد آفریدی او رکمشنر کوہاٹ ہنگو شہید اعتزاز حسن کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے اعلان کیا کہ ہائی اسکول ابراہیم زئی جہاں اعتزاز حسن زیر تعلیم تھا کا نام اعتزاز حسین کے نام سے منسوب کرنے اور اس کے علاوہ ہنگو میں اعتزاز کے نام سیاسٹیدڈیم بنانیکا بھی اعلان کیا اور شہید اعتزاز کی قربانی کوسراہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول کو اعتزاز حسن کے نام منسوب کرنے اور شہید اعتزاز حسن کے نام سے اسٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا۔

سابق صدر زرداری کی طرف سے بھی ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نیاعتزاز حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھول چڑھائے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ 15 سالہ اعتزاز حسن نے ہنگو میں خودکش حملہ آور کو روک کر کئی جانیں بچالی تھیں۔

متعلقہ عنوان :