کراچی، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں چاہتی، نثارکھوڑو،معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نئی تاریخ کے اعلان کی سفارش کریں گے،وزیر تعلیم سندھ

پیر 13 جنوری 2014 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار نہیں چاہتی، تاہم بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی90 روز کا وقت دیا جائے تاکہ بہتر ترامیم اور حلقہ بندیاں کرسکیں گے۔پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دینے کا یہی نتیجہ نکلتاہے۔ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی نوے روز کا وقت دیاجائے، تاکہ قانون میں ترامیم اور نئی حلقہ بندیاں بہتر انداز میں کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نئی تاریخ کے اعلان کی سفارش کریں گے۔ نثار کھوڑو نے کہاکہ سندھ حکومت جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی۔