حکومت کی چیرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل
پیر 13 جنوری 2014 17:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) حکومت نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کےخلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق حکومت نے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیرمین پیمرا کی تقرری کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بحالی کے لئے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں کئی حقائق چھپائے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ چوہدری عبدالرشید کی بحیثیت چیرمین پیمرا بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا تھا تاہم چوہدری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس پر جسٹس ریاض احمد نے چیرمین پیمرا کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.