دونوں ممالک کے درمیان تجارت کیلئے مزید روٹ کھل سکتے ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

پیر 13 جنوری 2014 17:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے مزید روٹ کھولے جا سکتے ہیں۔ بھارت کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کو اورل پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس وقت تک پاک بھارت میں دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالرز کی تجارت ہو چکی ہے۔

دونوں ممالک میں تجارت کے لئے مزید روٹ کھولے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سارک وزرائے تجارت کا اجلاس آئندہ ہفتے بھارت میں ہو گا۔ اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر ڈاکٹر شمائل خواجہ نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :