بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی 90 روز کا وقت دیا جائے، نثار کھوڑو

پیر 13 جنوری 2014 17:00

بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی 90 روز کا وقت دیا جائے، نثار کھوڑو

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی 90 روز کا وقت دیا جائے تو بہتر حلقہ بندیاں کی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں دینے کا نتیجہ یہی نکلتا ہے۔ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں چاہتی نئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تاریخ کا اعلان کرنے کی سفارش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون میں ترامیم اور نئی حلقہ بندیوں کے لیے صوبائی حکومت کو مناسب وقت درکار ہے۔