آزاد کشمیر کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے ، ہنر مند افراد کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود چودھری

پیر 13 جنوری 2014 16:53

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیر کواقتصادی طور پر مضبوط بنایا جائے اسی طرح ہماری خواہش ہے کہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کے بڑے صنعتی و کاروباری شعبوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی اس طرح کے مواقع پیدا کرکے ہنرمند افراد میں اضافہ کیا جائے تاکہ آزاد کشمیر خود کفالت کی منزل حاصل کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں میرپور میں لطیف پرنٹنگ پریس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے نہ صرف آزاد کشمیر میں بلکہ برطانیہ، یورپ، مشرق وسطے یہاں تک کہ امریکہ اور فار ایسٹ میں بھی اپنی محنت اور قابلیت سے اپنا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح میری کوشش ہے کہ آزادکشمیر کے لوگ صنعتی و کاروباری شعبے میں بھی مہارت حاصل کرکے خود کفالت کی منزل حاصل کریں۔

تاکہ وہ یہاں آزاد کشمیر میں بھی چھوٹے بڑے کاروبار کا آغاز کرکے مقامی سطح پر مارکیٹنگ کریں اور آزاد کشمیر کو ترقی و خود کفالت کی راہ پر گامزن کریں۔اس سے جہاں مقامی افراد کو ہنرمند بنایا جا سکے گا اسی طرح اکنامک اصولوں کے تھت مختلف ایشیاء کی قیمتیں بھی کم ہو نگی اور مقامی آبادی اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے گی۔اور یہاں پر خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :