بین الاقوامی دنیامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 13/01/2014 - 16:53:46 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:48:59 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:48:59 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:47:49 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:46:27 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:45:42 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:45:42 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:45:42 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:44:41 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:44:41 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:44:41
-

اسلام آباد

اسلام آباد شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:36 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:38 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:39 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 10:35:10 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:41 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:41 اسلام آباد کی مزید خبریں

بین الاقوامی دنیامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے،چوہدری عبدالمجید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اقوام عالم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اقوام عالم سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرائے اور بھارت کو طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے سے باز رکھے۔

وزیر اعظم نے امن پسند دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ برصغیر جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام اور خوشحالی کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کا مستقل امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت نے آر پار کی سیاسی قیادت کی مشاورت سے جامع حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اور کشمیر ایشو کو فوکس کر رکھا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کے تمام بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر یہاں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم میاں عبدالوحید، وزیر برقیات فیصل راٹھور، وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامر ذیشان بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست جموں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/01/2014 - 15:47:49 :وقت اشاعت