ایل او سی کی خلاف ورزی میں پہل پاکستان کرتا ہے، بھارتی آرمی چیف

پیر 13 جنوری 2014 15:22

ایل او سی کی خلاف ورزی میں پہل پاکستان کرتا ہے، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ایک تو چوری اوپر سے سینازوری، بھارتی آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا لیکن پاکستان کو اس کا مورد الزام ٹھہرا دیا۔بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا اعتراف تو کرلیا، لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی میں پہل پاکستان کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بکرم سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان ایل او سی خلاف ورزی کرے گا تو ہم چپ کر کے نہیں بیٹھے گے، ہم بھی جوابی کاروائی کریں گے۔ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر کنٹرول لائن پر دراندازوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کی جانب سے مظفر آبا د میں سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کا بھارت پر الزام بے بنیاد ہے۔ پاکستان 2003 سے اب تک کئی بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں منموہن سنگھ خود ہی بتا سکتے ہیں۔