حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنا چاہئے‘ پارلیمانی لیڈر پیپلز ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 13/01/2014 - 21:09:57 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 20:47:19 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:56:24 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:56:24 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:47:49 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:06:03 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 15:06:03 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 14:32:52 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:55:44 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 13:54:14
پچھلی خبریں -

لاہور

حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنا چاہئے‘ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سے ریاست کمزور ہو رہی ہے اور دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف خوش نصیب ہیں کہ ان کو اتنی بڑی سپورٹ حاصل ہے مگر وہ ابھی تک اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

13/01/2014 - 15:06:03 :وقت اشاعت