پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا 16لاکھ روپے مالیت کا کتا لاہور سے برآمد کر لیا

پیر 13 جنوری 2014 15:06

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا 16لاکھ روپے مالیت کا کتا لاہور سے برآمد کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق سمندری میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گھر کے پالتو کتے کو بھی ساتھ لے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کوتوالی پولیس نے لاہور میں مذکورہ ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سمندری سے چھینا گیا کتا بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کتے کی مالیت سولہ لاکھ روپے ہے جسے بیرون ملک سے برآمد کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :