سائلین کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کی صورت میں فیصلہ بر قرار رہنے پر ماتحت عدلیہ کے ججز کو لیپ ٹاپ انعام دئیے جائینگے

پیر 13 جنوری 2014 15:06

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)ماتحت عدلیہ کے فیصلوں کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کی صورت میں فیصلہ بر قرار رہنے پر ماتحت عدلیہ کے ججز کو انعام کے طورپر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ماتحت عدلیہ میں زیادہ کیسز نمٹانے والے ججز کو لیپ ٹاپ دئیے گئے تھے تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماتحت عدلیہ کے جن ججز کے فیصلوں کو سائلین کی طرف سے اپیل کی صورت میں ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ بر قرار رکھے گی توان ججز کو انعام کے طور پرلیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ۔اس حوالے سے قواعد وضوابط اور کیسز کی تعداد کا تعین کیا جانا باقی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے ایک جج کے چار سوفیصلوں کیخلاف اپیلوں کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بر قراررکھا ہے ۔