وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعلیٰ کے مشیر سلمان رفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے

پیر 13 جنوری 2014 15:00

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعدرفیق اپنے بھائی سلمان رفیق اور اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے جو گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز 760کے ذریعے لاہور پہنچے ۔مذکورہ پرواز مقررہ وقت کی بجائے تقریباً اڑھائی گھنٹے تاخیر کاشکاررہی۔