شمالی وزیرستان ایجنسی کی تمام تحصیلوں میں ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا

پیر 13 جنوری 2014 14:59

شمالی وزیرستان ایجنسی کی تمام تحصیلوں میں ایک بار پھر غیر معینہ مدت ..

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کی تمام تحصیلوں میں ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث تمام داخلی وخارجی راستے بند رہیں گے ،کرفیو کے دوران بنوں سے میران شاہ تک مرکزی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہیگی۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو قائم کرنا ہے۔ دوران کرفیو لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اندر ہی رہیں شمالی وزیرستان کے ان علاقوں میں دہشگردوں کے حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن کے باعث چند روز قبل بھی کرفیو نافذ کیا گیا تھا-

متعلقہ عنوان :