جیکب آباد ، غیرت کے نام پر قتل کے جرگے میں دوبچیوں کو ونی قراردینے والے جرگے کے سربراہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پیر 13 جنوری 2014 14:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے جرگے میں دوبچیوں کو ونی قراردینے والے جرگے کے سربراہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اطلاعا ت کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چار ماہ قبل غیرت کے نام پر دوخواتین کو قتل کیاگیا تھاجہانگیر خان بنگلانی کے سربراہی میں جرگہ ہوا۔

(جاری ہے)

جرگہ میں ملزم ثناللہ پر جرم ثابت ہونے پر ان کی دو بیٹیوں کو ونی قرار دیا گیا اور ملزم پر بارہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خادم رند نے جرگہ کا نوٹس لیتے ہوئے گڑھی حسن تھانے کے ایس ایچ کو معطل کردیا اور ایس ایس پی کو متاثرہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔ پولیس نے جرگے کے سرپنچ جہانگیر خان بنگلانی کو حواست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :