سی ٹی او لاہور کا سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ کے ٹریفک ڈائیورشن پلان کا دورہ

پیر 13 جنوری 2014 13:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور سہیل چوہدری نے ڈویژنل اور سرکل افسران کے ہمراہ سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ تک کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سرکل افسران نے پبلک سروس وہیکلز اور لوڈر گاڑیوں کے لاہور شہر میں داخلہ کیلئے تشکیل دیئے جانے والے جامع ٹریفک پلان بارے مفصل بریفنگدی۔

انہوں نے کالا شاہ کاکو،کوٹ عبدالمالک،فیض پور انٹر چینج، لاری اڈا،سبزی منڈی،پرانا راوی پل،شاہدرہ چوک،بیگم کوٹ ،بند روڈاور بابو صابو انٹر چینج کے علاوہ ریلوے اسٹیشن،اک موریہ پل،عامر روڈاور پل داتا نگر سمیت دیگر ڈائیورشن پوائنٹس کا وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ متبادل راستوں پر قائم تجاوزات مقامی لوگوں کے تعاون سے فوری طور پر ہٹائیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو متبادل راستوں بارے آگاہی اور راہنمائی کیلئے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے انچارج سٹی ٹریفک ریڈیو 88.6کو ہدایت کی تعمیراتی کام شروع ہونے پر ہر دو منٹ بعد سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ روای روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ تک کے ڈائیورشن پلان بارے پیغامات نشر کئے جائیں۔شہر یوں کی راہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر ہمہ وقت کام کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :