دوستی نہ کرنے کی سزا،اداکارہ چندا علی کو مانیٹرنگ ٹیم نے اسٹیج ڈرامہ سے بین کر دیا

پیر 13 جنوری 2014 13:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)نامور اداکارہ چندا علی کو مبینہ طور پر دوستی نہ کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم نے اسٹیج ڈرامہ ” مرچی “ سے بین کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چندا علی ان دنوں الفلاح میں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں جنہیں مانیٹرنگ ٹیم نے ولگر ڈانس کرنے پر بین کر دیا ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان چندا علی سے دوستی کے خواہاں تھے لیکن اداکارہ کے انکار پر انہیں مذکورہ الزام کے تحت ڈرامے سے بین کر دیا گیا ۔