نیپال ،آئین سال اسمبلی اپنا افتتاحی اجلاس 22 جنوری کو منعقد کرے ، عبوری حکومت کا مطالبہ

پیر 13 جنوری 2014 12:58

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) نیپال کی عبوری حکومت نے نئی منتخب آئین ساز اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا افتتاحی اجلاس 22 جنوری کو منعقد کرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسمبلی نیا آئین تحریر کرنے کے اقدامات کے علاوہ پارلیمان کا کردار ادا کریگی۔

(جاری ہے)

نیپال نے بادشاہت کے خاتمے کے بعد008ء میں ایک الیکشن کرایا تھا تاہم سیاسی چال سازی کیساتھ ساتھ نسلی، سماجی و معاشی اور علاقائی اختلافات کے نتیجے میں گذشتہ بانچ برس سے ملک کے حالات خراب تر رہے ہیں اور مکمل جمہوری دور کی امیدیں ناکام ہو کر رہ گئی ہیں۔

ادھرپراچندا کے نام سے معروف پشپا کمل دہل نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ منگل کو ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی روک دیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق انھیں دو میں سے ایک نشست پر شکست کا سامنا تھا۔نیپال کے الیکشن کمیشن نے ان مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان الزامات کے باجود گنتی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :