شام کی حزب مخالف رواں ماہ جنیوا میں منعقد ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کریگی ،امریکہ

پیر 13 جنوری 2014 12:58

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امید ہے شام کی حزب مخالف رواں ماہ جنیوا میں منعقد ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کریگی۔

(جاری ہے)

پیرس میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد، کیری نے کہا کہ مذاکرات میں شریک ہونا تمام فریق کے لیے اعتماد کی آزمائش پر پورا اترنے کا درجہ رکھتا ہے۔مغربی ممالک کی حمایت سے چلنے والے شامی قومی اتحادنے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر تک اس بات کا فیصلہ کرے گا آیا 22 جنوری کی بات چیت میں شرکت کی جائے۔اپوزیشن راہنماوٴں نے امن مذاکرات کے لیے اْسی میز پر بیٹھنے کے بارے میں وسوسوں کا اظہار کیا ہے جس میز کی دوسری جانب بشار الاسد حکومت کے نمائندے بیٹھے ہوں۔

متعلقہ عنوان :