برطانیہ نے ٹریفک قوانین میں تبدیلی کر کے ملک کی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو گاڑی تیز چلانے کی اجازت دیدی

پیر 13 جنوری 2014 12:57

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) برطانیہ نے ٹریفک قوانین میں تبدیلی کر کے ملک کی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر گاڑی چلاتے وقت حد رفتار سے تجاوز کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں ایم آئی فاؤ اور ایم آئی سکس کے اہلکار فی الوقت ٹریفک کے ضابطوں پر دوسرے شہریوں کی طرح عمل کرنے کے پابند ہیں تاہم اب انہیں پولیس، ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی طرح ٹریفک کے ان ضابطوں سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

امکان ہے کہ جسمانی پیوند کاری کیلئے انسانی اعضا لے جانے والی گاڑیوں، بم ڈسپوزل یونٹس اور پہاڑی علاقوں کی امدادی ٹیموں کو بھی انہی اداروں کی فہرست میں شامل کیا جائیگا جن پر ٹریفک کے قوانین کی پابندی لازمی نہیں مگر اس استثنیٰ سے استفادہ کرنے کیلئے برطانوی جاسوسوں کو تیز رفتار ڈرائیونگ کا ایک کورس مکمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :