رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس شانزدہم اگلے مہینے 19 کارڈینلز مقرر کریں گے

پیر 13 جنوری 2014 12:57

روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس شانزدہم اگلے مہینے 19 کارڈینلز مقرر کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان تقرریوں میں ہیٹی، برکینافاسو کے چرچ کے سربراہان بھی شامل ہیں۔کارڈینل جو لال رنگ کی ٹوپی اور چوغے پہنتے ہیں پوپ کے بعد رومن کیتھولک چرچ میں اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تعینات کیے جانے والے کارڈینلز میں سے 16 اسی سال سے کم عمر کے ہیں جو پوپ کے جانشین کے انتخاب کے لیے اس احاطے میں داخل ہو سکتے ہیں جس میں صرف مخصوص عہدیدار داخل ہو سکتے ہیں ان کارڈینلز کو ایک تقریب میں 22 فروری کو مقرر کیا جائے گا۔80 سال سے زیادہ عمر کے پادری سپین، اٹلی اور کیریبین جزیرے سینٹ لوسیا سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کارڈینل ایمریٹس کا خطاب اپنائیں گے۔پوپ فرانسس نے ان نئے کارڈینلز کی تقرری کا اعلان سینٹ پیٹرز سکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب میں کیا۔

متعلقہ عنوان :