فرانس کی خاتون اول ویلیری ٹرائرویلر صدر فرانسوا اولاند کے ایک اداکارہ سے مبینہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:58:14 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:58:14 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:58:14 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:57:26 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:57:26 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:57:26 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:54:56 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:54:56 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 12:54:56 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 11:48:03 وقت اشاعت: 13/01/2014 - 11:47:11
پچھلی خبریں -

فرانس کی خاتون اول ویلیری ٹرائرویلر صدر فرانسوا اولاند کے ایک اداکارہ سے مبینہ معاشقے کی خبروں کے بعد بیمار ہوگئیں

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)فرانس کی خاتون اول ویلیری ٹرائرویلر صدر فرانسوا اولاند کے ایک اداکارہ سے مبینہ معاشقے کی خبروں کے بعد بیمار ہو گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند اور اداکارہ ڑولی گائیتے کے درمیان معاشقے نے نہ صرف صدر کی سیاسی بلکہ گھریلو زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ معاشقے کی خبریں اور تصویریں منظر عام پر آئیں تو صدر کی اہلیہ کا دل ہی ٹو ٹ گیا۔

خاتون اول ہسپتال جا پہنچیں۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ وہ چیک اپ کیلئے ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں اور فی الحال آرام کررہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صدر کے افیئر پر وہ کیا فیصلہ کریں گی یہ بعد میں پتہ چل جائے گا۔ فرانسیسی صدر کی اداکارہ کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف چند دن پہلے ایک میگزین نے کیا تھا۔ فرانسیسی صدر اسکوٹر پر چھپتے چھپاتے اداکارہ ڑولی گائیتے سے ملنے اس کے فلیٹ پر پہنچے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اول کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ متوقع طور پر وہ پیر کو ہسپتال سے فارغ ہو جائیں گی۔

13/01/2014 - 12:57:26 :وقت اشاعت