میں گھر واپس نہیں جاوٴں گی ،ہلمند میں پکڑی جانے والی خود کش بمبار بچی کی گفتگو
پیر 13 جنوری 2014 12:54
ہلمند (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خودکش جیکٹ پہنے ہوئے پکڑی جانے والی افغان بچی نے کہا ہے کہ میں گھر واپس نہیں جاؤنگی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان نے انہیں پولیس کی چوکی پر حملہ کرنے پر مجبور کرنے کیلئے ان پر تشدد کیا تھا۔دس سال عمر کی تصور کی جانے والی سپوڑمائی نے کہا کہ اس کے بھائی نے اسے مارا پیٹا اور پھر بارود سے بھری ہوئی جیکٹ پہننے کا حکم دیا۔
بچی نے بتایا کہ وہ جیکٹ پہننے کے بعد خوفزدہ تھی مگر اس کے بھائی نے اسے یقین دلایا تھا کہ اس کی جان نہیں جائیگی بلکہ صرف وہ لوگ مریں گے جنہیں نشانہ بنایا جائیگا۔سپوڑمائی نے بتایا کہ یہ کہ وہ گھر واپس نہیں جائے گی کیونکہ اس کا انجام برا ہوگا۔سپوڑمائی نے کہا کہ حکومت بھی کہے کہ وہ میری حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں، تب بھی میں واپس نہیں جاوٴں گی کیونکہ میرے ساتھ پھر ویسا ہی ہوگا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.