فلوجہ میں فوجی کارروائی نہیں چاہتے، قبائلی عوام جنگجوؤں کی حمایت چھوڑ دیں ، عراقی وزیر اعظم

پیر 13 جنوری 2014 12:54

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ فلوجہ میں فوجی کارروائی نہیں چاہتے، قبائلی عوام جنگجوؤں کی حمایت چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران عراقی وزیراعظم نے کہاکہ وہ فلوجہ میں مزید خون خرابے کے خواہش مند نہیں ، القاعدہ گروپ کے جنگجوؤں کو نکالنے کیلئے قبائلیوں کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ نوری المالکی نے کہا کہ فلوجہ کے عوام شہر میں فوجی پیش رفت سے خوفزدہ ہیں، انھیں یقین رکھنا چاہیے کہ حکومت فوجی کارروائی نہیں کرے گی تاہم عوام عسکریت پسندوں کو فلوجہ کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت نہ دیں۔ عراق کے شہر فلوجہ اور رمادی کے کچھ حصوں پر یکم جنوری کو القاعدہ سے منسلک گروپ کے جنگجووٴں نے قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :